پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بس اک جھجک ہے یہی حال دل سنانے میں کہ تیرا ذکر بھ…

بس اک جھجک ہے یہی حال دل سنانے میں
کہ تیرا ذکر بھی آئے گا اس فسانے میں
کیفی اعظمی
1919 – 2002
اطہرحسین رضوی
پیدائش 14 جنوری 1919ء
وفات 10 مئ 2002ء

اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑے
ہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے
جس طرح ہنس رہا ہوں میں پی پی کے اشکِ غم ٭
یوں دوسرا ہنسے تو کلیجہ نکل پڑے
اک تم کہ تم کو فکر نشیب و فراز ہے
اک ہم کہ چل پڑے تو بہرحال چل پڑے
ساقی سبھی کو ہے غم تشنہ لبی مگر
مے ہے اسی کی نام پہ جس کے ابل پڑے
قسمت ہماری گیسوۓ جاناں سے کم نہیں
جتنا سنوارتے گۓ اتنے ہی بل پڑے
اب کس طرح کرے کوئ اظہارِ آرزو
گر التجا سے آپ کے ماتھے پہ بل پڑے
دامن سمیٹو شوق سے بے کس سے مگر
اتنا بھی مت سمیٹو کہ دامن پہ بل پڑے
مدت کے بعد اس نے جو کی لطف کی نگاہ
جی خوش تو ہو گیا مگر آنسو نکل پڑے
٭ ریختہ پر گرم اشک ہے اور بیگم اختر نے اشکِ غم گایا ہے ۔ اور مجھے جہاں تک یاد ہے اشکِ غم صحیح ہے کیونکہ میں نے یہ غزل کیفی اعظمی سے نطام آباد کے مشاعرہ میں سنی تھی ۔
اس غزل کے متعلق ریختہ پر نوٹ ہے کہ یہ کیفی کی پہلی غزل ہے جو انہوں نے گیارہ سال کی عمر میں لکھی تھی

اس غزل کو بیگم اختر نے گاےا تھا اس کے بعد استاد منور علی خان نے ۔ دونوں میں اشعار مختلف ہین
…
بشکریہ وسیم سیّد
Vaseem Syed


Comments

4 responses to “بس اک جھجک ہے یہی حال دل سنانے میں کہ تیرا ذکر بھ…”

  1. ایک غزل ھے جس کو عطإاللہ خان نے گایا ھے۔
    یاد کر کے تو میرے پیار کو روتا ھو گا

    اگر اس کے شاعر کا نام آپ کو معلوم ھو تو پلیز بتا دیجیے گا ۔ ممنون رہوں گا۔

جواب دیں