منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

کب سنی تم نے راگنی میری گفتنی ہے یہ خ…


کب سنی تم نے راگنی میری
گفتنی ہے یہ خامشی میری

ایک دستک سے جاگتی ہوں میں
ایک آہٹ ہے زندگی میری

ابرِ ظلمت کسے ڈراتا ہے
اور پھیلے گی چاندنی میری

کون ٹھہرے گا دیکھنا یہ ہے
دورِ مینا یہ تشنگی میری

وجہِ بے چینی کیا بتاؤں میں
چین تیرا ہے بے کلی میری

تجھ پہ گذرے نہ عالمِ وحشت
تو نہ دیکھے یہ بے بسی میری

اس نے رکھا جو سامنے ساغر
بڑھ گئی اور تشنگی میری

تم فروزاں ہو اک ستارے سے
میرے اندر ہے روشنی میری

شائستہ سحَرؔ

از:-کربِ آرزو

اِنتِخاب
سفیدپوش