اِک اِسی بات پہ پُھولے نہ سمائے ہم بھی
شُکر صد شُکر تمھیں یاد تو آئے ہم بھی
مہرباں وہ ترے لہجے سے برستا ساون
جس کی رِم جِھم میں بڑی دیر نہائے ہم بھی
لوگ حیران ہیں کیوں دیکھ کے تُم کو آخر
اِس تجَسُس میں تُمہیں دیکھنے آئے ہم بھی
مُفت کے مشورے یہ تُم بھی سنبھالو اپنے
اپنی محفوظ رکھیں قیمتی رائے ہم بھی
گو بہت گہرے ہیں ڈھونڈو گےتو مل جائیں گے
ہو چکے صائمہؔ اب شام کے سائے ہم بھی
صائمہؔ اسحاق
المرسل: فیصل خورشید
مزید پڑھیں: صائمہ اسحاق کی غزلیں — Saima Ishaq Ghazals کی مزید غزلیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔