پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منٹو ایک حساس افسانہ نگار تھے جنہوں نے تقسیمِ ھِند…

منٹو ایک حساس افسانہ نگار تھے جنہوں نے تقسیمِ ھِند کے بعد پیش آنے والے غیر معمولی حالات و واقعات کا بہت زیادہ اثر قبول کیا اور اِس حوالے سے اِنسانی نبض پکڑتے ھُوئے کئی معرکتہ الآرا افسانے تحریر کیے۔

معاشرے کی ناپسندیدہ ترین تلخ حقیقتوں پر سے بے رحمانہ انداز میں پردہ ھٹانے اور اپنے قلم کے ذریعے انسانوں کی سنگدلی اور بے بسی کو آشکار کرنے والے بے باک ادیب منٹو پر ایک کمال فلم نندتا داس نے بنائی اور نواز الدین صدیقی میں تو جیسے منٹو کی رُوح آ گئی ھو۔

لاجواب سکرین پلے اور بے مثال اداکاری. دو گھنٹے یہ فلم آپ کو سکرین سے ھٹنے نہیں دے گی۔

نندتا داس بتا رھی ھیں کہ انہوں نے یہ فلم کیوں بنائی۔ اور کیسے منٹو کے قلم سے لکھی گئی سچائیوں کا اطلاق آج بھی معاشرے پر اسی طرح ھوتا ھے جس طرح نصف صدی پہلے ھوتا تھا۔

کیا کمال کی ایکٹریس اور ڈائریکٹر ھے نندتا داس یہ آپ کو فلم دیکھ کر ھی پتہ لگے گا۔

🙂


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house