البرٹ سابن Albert Sabin ایک امریکی سائنس داں ہے۔ وہ 1906 میں پولینڈ میں پیدا ہوا اس کی عمر جب پندرہ سال کی تھی کہ اس کے والدین ترک وطن کرکے امریکہ آگئے۔ یہیں 3 مارچ 1993 کو اس کی وفات ہوئی۔ البرٹ سابن نے پچیس سالوں کی لگتار محنت اور مشقت سے ایک ایسا پولیو ویکسین polio vaccine تیار کیا جو کہ منہ کے راستہ سے استعمال کیا جاسکتا تھا۔ جب کہ عام طور پر ویکسین انجکشن کے ذریعہ انسانی جسم میں داخل کیے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اب تک 700ملین سے زیادہ لوگ اس کی ایجاد سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
استحقاق کے باوجود البرٹ سابن کو نوبیل نہیں دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی اپنی تحقیق کے دوران اس کو بےشمار مایوسیوں سے دوچار ہونا پڑا۔ مگر اس کے باوجود اس نے اپنا عمل جاری رکھا۔ یہاں تک کہ اس کی تحقیق آخری کامیابی کی منزل تک پہنچ گئی۔
وہ اکثر کہا کرتا تھا کہ آپ کتنے ہی آچھے ہوں، آپ ایک سائنسدان نہیں بن سکتے جب تک مایوسیوں کے ساتھ آپ جینا نہ سیکھیں۔
No matter how good you are, you cannot be a scientist unless you learn to live with frustration.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2779325308964651

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔