احمد فرازؔ
چاک پَیراہنیِ گُل کو، صَبا جانتی ہے
مستیِ شوق ، کہاں بندِ قبا جانتی ہے
ہم تو بدنامِ محبّت تھے، سَو رُسوا ٹھہرے!
ناصَحوں کو بھی مگر، خلقِ خُدا جانتی ہے
کون طاقوں پہ رہا ، کون سَرِ راہگزار !
شہر کے سارے چراغوں کو ہَوا جانتی ہے
ہَوَس اِنعام سمجھتی ہے کَرَم کو تیرے
اور محبّت ہے کہ، احساں کو سزا جانتی ہے
احمد فرازؔ

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔