آنسو لُٹا رہا ں تاروں کی روشنی میں
تارے لُٹا رہا ہوں تاروں کی روشنی میں
دِل کو جَلا رہا ہوں تاروں کی روشنی میں
مَشعل بَنا رہا ہوں تاروں کی روشنی میں
جاؤں کِدھر مُجھے کچھ اے بے خودی بتانا
چَکر میں آ رہا ہُوں تاروں کی روشنی میں
تارے بھی آسماں پر کُچھ گُنگُنا رہے ہیں
کچھ میں بھی گا رہا ہوں تاروں کی روشنی میں
اے دِل خیال اُن کا پِھر آ رہا ہے شاید
آہٹ سی پا رہا ہوں تاروں کی روشنی میں
بَچ بَچ کے چل رہا ہوں تیری گَلی میں اَکثر
خود کو چُھپا رہا ہوں تاروں کی روشنی میں
وہ اے کَلیم جانے کیوں یاد آ رہے ہیں
جِن کو بُھلا رہا ہوں تاروں کی روشنی میں
کَلیم جلیسری مَرحوم

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔