پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آئن سٹائن کے خواب ایلن لائٹ مین یہ ناول 30 تصور…

آئن سٹائن کے خواب
ایلن لائٹ مین

یہ ناول 30 تصوراتی خوابوں پر مشتمل ہے تمام خواب وقت کے بارے میں ہیں اور یہ سب خواب برن میں 1905 کے موسم بہار اور موسم گرما کی ابتداء میں البرٹ آئنسٹائن نے دیکھے جب وہ Theory of relativity اور On the electrodynamics of moving bodies پر کام کرہا تھا مسلسل غور و فکر اور بے خوابی کی وجہ سے وہ بھول چکا تھا کہ جاگ رہا ہے یا نیند میں کوئی خواب دیکھ رہا ہیں۔
ہر خواب ایک نئی دنیا ہے جس کا اپنا وقت ہے لیکن تمام خوابوں میں میں مقام کم و بیش ایک ہی ہے یعنی آئن سٹائن کا شہر برن وہاں کی قدیم گلیاں،باغ ،فوارے دریائے ۔

14 اپریل 1905
فرض کیجئے وقت ایک دائرہ ہے واپس اپنی ہی طرف جھکتا ہوا آتا ہے ، دنیا اپنے آپ کو مختصر اور نا مختتم طور پر دہراتی ہے
ذیادہ تر علاقوں میں لوگ نہیں جانتے کہ وہ اپنی زندگی دوبارہ جئیں گے ۔ تاجر نہیں جانتے کی وہ ایک ہی سودے بازی کو بار بار کریں گے ۔ سیاست دان نہیں جانتا کہ وہ ایک ہی تقریر وقت کے دائرے میں لامحدود بار چلا چلا کر کریں گے ۔ والدین بچے کے اس پہلے قہقہے کو تلاش کریں گے جیسے کہ وہ اسے دوبارہ نہیں سنیں گے ۔ محبت کرنے والے جو پہلی بار اپنی لباس اتارتے ہوے شرما رہے ہیں ، جو ملائم ران اور نازک پستان کو پہلی بار حیرانی سے دیکھتے ہوئے پیار کررہے ہیں ۔ وہ کیسے جان سکتے ہیں کہ ان کی یہ رازدارانہ جھلک، ہر چھون ،بار بار دہرائی جائے گی بلکل اسی طرح جیسا کہ پہلی بار ؟
مارکٹگاس پر بھی اسی طرح ہےب۔دکاندار کیسے جان سکتے ہیں کہ ان کے ہاتھ سے بنا ہوا ہرا سویٹر ، کڑھائی کیا ہوا ہر رومال ، چاکلیٹ کی ہو ٹافی ، ہر پیچیدہ قطب نما اور گھڑیال ان کے سٹالز پر پھر سے لوٹ آئیں گی ؟
شام میں ہر دکاندار اپنے خاندان کے پاس گھر جاتے ہیں یا بئیر پینے شراب خانے اکھٹے ہوتے ہیں اپنے دوستوں کو خوشی سے محراب دار تنگ گلیوں میں بلاتے ہیں ، ہر لمحے کی اس طرح حفاظت کرتے ہیں جیسے وہ سپرد کردہ عارضی مال کا مرکب ہے ۔وہ کیسے جان سکتے ہیں کہ کچھ بھی عارضی نہیں ہے؟ یہ اس سے زیادہ کچھ نہیں جیسے ایک چیونٹی جو شیشے کے گول فانوس پر چل رہی ہے نہیں جانتی کہ وہ وہی پر واپس آ جائے گی جہاں سے وہ چلی تھی ۔
گربنفاس کے اس ایک ہسپتال میں ایک عورت اپنے شوہر کو الوداع کہتی ہے ۔وہ بستر پر دراز ہے اور اپنی بیوی کو خالی نظروں سے گھور رہا ہیں۔اخری دہ ماہ سے اس کا کینسر گلے سے پھیل کر اس کے جگر تک آگیا لبلبے اور پھر دماغ تک ۔اس کے دو چھوٹے بچے کمرے کے کونے میں کرسی پر بیٹھے اپنے باپ کو ، اس کے پچکے ہوئے گالوں کو ، ایک بوڑھے آدمی کی مردہ جلد کو دیکھ رہے ہیں۔ بیوی شوہر کے قریب آتی ہے اور اس کے ماتھے پہ بوسا دیتی ہیں۔اس کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے الوداع کہتی ہے اور جلدی سے بچوں سمیت کمرے سے باہر نکل جاتی ہیں۔ اسے یقین ہے کہ یہ اخری بوسا تھا وہ کیسے جان سکتی ہیں کہ وقت کا پھر سے آغاز ہوگا ، وہ پھر سے پیدا ہوگی ، پھر سے جمنیزم میں تعلیم حاصل کرے گی ۔زیورچ کی ایک گیلری میں اس کی پینٹنگز کی پھر سے نمائش ہوگی ۔وہ فرائبرگ کی ایک چھوٹی سی لائبریری میں اپنے شوہر سے پھر سے ملے گی ، وہ پھر سے تھن جھیل میں جولائی کے ایک گرم دن میں اس کے ساتھ کشتی میں سیر کے لیے جاے گی ۔وہ پھر سے جنم دے گی اور اس کا شوہر پھر سے آٹھ برسوں سے ادوایات سازی کا کام کریں گا اور ایک شام جب وہ گھر لوٹیں گے تو ان کے گلے میں سوجن ہوگی ۔اور ایک بار پھر کمزور ہوتے جائیں گے اور اس ہسپتال میں اکر ختم ہو جائیں گے ،یہ کمرہ ،یہی بستر ،اسی لمحے میں ۔وہ کیسے جان سکتی ہے؟
اس دنیا میں جہاں وقت ایک دائرے کی طرح ہے ۔ہر ملایا جانے والا ہاتھ، ہر بوسا،ہر پیدائش،ہر لفظ مختصر طور پر احتیاط سے دہرایا جائے گا ۔ وہ ہر لمحہ جس میں دو لوگ دوست بننے سے رہ گئے، ہر وہ وقت جب ایک خاندان میاں بیوی کے درمیان دولت کے حوالے سے بحث تکرار کی وجہ سے ٹوٹا، ہر وہ موقع جس کا انکار برتری کے حسد میں کیا گیا ، ہر وہ وعدہ جو وفا نہیں ہوا ۔
اور جیسا کہ تمام چیزیں مستقبل میں دہرائی جائیں گی اسی طرح یہ تمام چیزیں اس وقت ہورہی ہیں جیسا کہ یہ لاکھوں برسوں سے ہورہی تھی ۔
کسی قصبے میں چند لوگ ، اپنے خوابوں میں ، غیر واضح طور پر اس بات سے آگاہ ہیں کہ یہ سب کچھ ماضی میں بھی ہوا تھا ۔
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی زندگیوں سے ناخوش ہیں اور انہیں اس بات کا شعور ہے کہ ان کی یہ بے آہنگی، برے افعال اور بری قسمت وقت کے گزشتہ پھندے میں بھی ایسے ہی تھی ۔ رات میں یہ کچلے ہوئے شہری اپنے بستر کی چادروں سے کشتی کرتے ہیں۔بے آرامی کی نیند سوتے ہیں ، اس علم سے جڑے رہتے ہیں جسے وہ کسی واحد عمل سے یا کسی واحد اشارے سے تبدیل نہیں کرسکتے۔ان کی غلطیاں اسی انداز میں اس زندگی میں دہرائی جائیں گی جیسا کہ اس سے پہلے زندگی میں تھیں ۔اور یہ اشارہ ان کے لیے دہری بد قسمتی ہے کہ وقت ایک دائرہ ہے

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2975937342636779


Comments

جواب دیں