عالمی ادب
شامِ تنہائی نوبل انعام یافتہ جرمن شاعر اور ادیب ہ…

شامِ تنہائی
نوبل انعام یافتہ جرمن شاعر اور ادیب ہیرمان ہَیسے کی ایک نظم
(Einsamer Abend / Hermann Hesse)
دیے کی لو ہے، اور اس کا عکس
لرزتا ہے سبُو میں، خالی مینا میں
خُنکی بھری ہوئی ہے کمرے میں
گھاس پر باہر خامشی سے گرتی بوندیں ہیں نرم بارش کی
پھر لیٹ گئیں سردی سے کپکپاتی تم
کچھ دیر سستانے کو اداسی اوڑھ کر
صبح ہوتی ہے، شام ہوتی ہے
دونوں آتی ہیں لوٹ کر یونہی
تم مگر کبھی نہیں!
(جرمن سے اردو ترجمہ: مقبول ملک)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2764132860483896



