منتخب غزلیں

دل کے بھولے ہوئے افسانے بہت یاد آئے زندگی ! تیرے…

دل کے بھولے ہوئے افسانے بہت یاد آئے
زندگی ! تیرے صنم خانے بہت یاد آئے

کُوزۂ دل کی طرح پہلے انہیں توڑ دیا
اب وہ ٹوٹے ہوئے پیمانے بہت یاد آئے

وہ جو غیروں کی صلیبوں کو اٹھا لائے تھے
خود مسیحا کو وہ دیوانے بہت یاد آئے

جسم و جاں کے یہ صنم زاد الٰہی توبہ
دل کے اجڑے ہوئے بت خانے بہت یاد آئے

موت کا رقص ہے افسردگئ جاں کا علاج
جل بجھی شمع تو پروانے بہت یاد آئے

دل کے زخموں کے بھلا کس کو میسر ہیں چراغ
اشک در اشک وہ نذرانے بہت یاد آئے

دیکھ کر شہرِ خِرد کی یہ کشاکش تنویر
دشتٍ احساس کے ویرانے بہت یاد آئے

(تنویر احمد علوی)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/