منتخب غزلیں
پہلے اِک شخص میری ذات بنا اور پھر پوری…

پہلے اِک شخص میری ذات بنا
اور پھر پوری کائنات بنا
اور پھر پوری کائنات بنا
حُسن نے خود کہا مصوّر سے
پاؤں پر میرے کوئی ہاتھ بنا
پیاس کی سلطنت نہیں مٹتی
لاکھ دجلے بنا ، فرات بنا
غم کا سورج وہ دے گیا تجھ کو
چاہے اب دن بنا کہ رات بنا
شعر اِک مشغلہ تھا قاصرؔ کا
اب یہی مقصدِ حیات بنا
غلام محمّد قاصرؔ
از:اِک شعر ابھی تک رہتا ہے
(کُلّیاتِ قاصرؔ) ص ۵۶
اِنتِخاب
سفیدپوش


Waaah…
jazakallah
Bahat khoob
Zaberdast
اس کلیات کا کوئی پی ڈی ایف لنک مل سکتا ہےکیا…؟؟