پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ضیاء شادانیٍ کی غزلیں — Ziya Shadani Ghazals

ضیاء شادانیٍ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

غم جو بکھرے تو کائنات ہوئے (غزل)

غم جو بکھرے تو کائنات ہوئے

اور سمٹے تو میری ذات ہوئے

ہم سے ہی عرض مدعا نہ ہوا

جب وہ مائل بہ التفات ہوئے

مدتوں سے دعا سلام نہیں

مدتیں ہو گئی ہیں بات ہوئے

جو بھی گزری گزر گئی ہم پر

رونما پھر نہ حادثات ہوئے

ہم نے پائی وفا کی داد ضیاؔ

جب بھی ماضی کے واقعات ہوئے

میں بک جاتا مجھے انکار کب تھا (غزل)

میں بک جاتا مجھے انکار کب تھا

یہاں پر مصر کا بازار کب تھا

ملاقاتیں بھی رسماً ہو رہی تھیں

دلوں میں جذبۂ ایثار کب تھا

میں اس کو موت سے بھی چھین لاتا

وہ جینے کے لئے تیار کب تھا

اگر کچھ حوصلہ ہوتا تو چلتے

وفا کا راستہ دشوار کب تھا

ضیاؔ میں سارے بندھن توڑ دیتا

تمہارے واسطے انکار کب تھا

مزید غزلیں از ضیاء شادانیٍ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں