پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زہرا علوی کی غزلیں — Zehra Alvi Ghazals

زہرا علوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جان بہاراں کب آؤ گے (غزل)

جان بہاراں کب آؤ گے

درد کے درماں کب آؤ گے

کب آؤ گے میرے پیا تم

حاصل ارماں کب آؤ گے

ٹوٹ رہی ہیں میری امیدیں

صاحب پیماں کب آؤ گے

چوکھٹ سونی سونی سی ہے

شام چراغاں کب آؤ گے

میری چھت بھی روشن کر دو

ماہ درخشاں کب آؤ گے

آنکھیں رستہ دیکھ رہی ہیں

میرے نگہباں کب آؤ گے

کشتی میری ڈوب نہ جائے

نوح غریباں کب آؤ گے

سونی مانگ یہی کہتی ہے

لے کر افشاں کب آؤ گے

ہنستی مسکراتی ہے (نظم)

ہنستی مسکراتی ہے

نہ اب کھلکھلاتی ہے

وہ گھر سے باہر جاتے ہوئے

ڈر ڈر سی جاتی ہے

خود کو پردوں میں چھپاتی ہے

وہ بولتی کچھ بھی نہیں

سنا ہے

کسی آلی گھرانے کے

کسی اچھے عہدے کے

لڑکے نے

اسے مسل ڈالا تھا

انصاف کی عدالت میں

کچھ نوٹوں کے بدلے میں

انصاف کچل ڈالا تھا

اس کے مجبور بابا نے

باقی بیٹیوں کی خاطر

مجرم معاف کر دیا تھا

تب ہی سے

بس آنسو بہاتی ہے

مزید غزلیں از زہرا علوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں