پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زریاب حسن تھہیم کی غزلیں — Zaryab Hasan Taheem Ghazals

زریاب حسن تھہیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس دور میں تو میں بھی بڑا خوش نصیب تھا (غزل)

اس دور میں تو میں بھی بڑا خوش نصیب تھا

جس دور میں حضور وہ میرے قریب تھا

ان کے خریدنے سے ہی انمول میں ہوا

ورنہ تو میں حضور بڑا ہی غریب تھا

آخر مجھے ہی مرنا پڑا راہ عشق میں

سب سے بڑا تو اس کا میاں میں رقیب تھا

مجھ کو نہ چھوڑ میرے رفیق اب یوں راہ میں

پہلے ہی بول دیتا اگر میں عجیب تھا

اپنے ہونٹوں پہ ترے پیار کا اقرار لیے (غزل)

اپنے ہونٹوں پہ ترے پیار کا اقرار لیے

پھر پلٹ آئے ہیں ہم جرأت اظہار لیے

دھوپ سے میں تو جھلس جاتا مرے یار مگر

ساتھ چلتا ہے کوئی سایۂ اشجار لیے

جی رہے ہیں تو یہ ہمت ہے ہماری ورنہ

لوگ پھرتے ہیں یہاں خنجر و تلوار لیے

عشق بھی ایک تماشا سا ہوا جاتا ہے

پھرتا رہتا ہے گریباں سر بازار لیے

پھر سے زریابؔ اسے میرا ہے اقرار ہوا

آ گیا پھر سے کوئی لہجۂ انکار لیے

مزید غزلیں از زریاب حسن تھہیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں