زروا رائے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرے آنے کی آس سی ہے ابھی (غزل)
تیرے آنے کی آس سی ہے ابھی
اس لیے سانس چل رہی ہے ابھی
اس لیے پھول جھک کے ملتے ہیں
مجھ میں خوشبو تری بسی ہے ابھی
کھل ہی جائیں گے پھول قربت کے
شاخ جاں تو ہری بھری ہے ابھی
لڑکھڑاؤں نہ میں محبت میں
دل کو یہ رہ نئی نئی ہے ابھی
کچھ نہ کچھ دل کے پاس ہے تیرا
تو نہیں تو تری کمی ہے ابھی
دل پہ اب گھاؤ کیا نیا لینا
پچھلے زخموں میں تازگی ہے ابھی
ہو گئی کیسے پھول سی میں بھی (غزل)
ہو گئی کیسے پھول سی میں بھی
اس کو چھو کر مہک گئی میں بھی
داد اس پر کہ پھول ہوتے ہوئے
کیسے پتھر بنی رہی میں بھی
پہلے آنکھوں میں عکس تھا اس کا
اب تو دکھتا ہے شاعری میں بھی
وہ بھی اقرار کر نہیں پایا
پوچھنے پر مکر گئی میں بھی
چھو کے گزری ہے کیسی شوخ ہوا
کھلکھلانے لگی کلی میں بھی
مزید غزلیں از زروا رائے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں