ذاکر عثمانی راویری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
القاب خط میں جتنے بعد از سلام لکھے (غزل)
القاب خط میں جتنے بعد از سلام لکھے
دشمن کو دوستی کے بہتر مقام لکھے
میری رفاقتوں کے یہ انتقام لکھے
خنجر زمانے بھر کے بس میرے نام لکھے
ناکام زندگی میں دیوانہ کام لکھے
پتھر ہوا میں پھینکے پانی پہ نام لکھے
جرأت میں رہروی یہ نقش دوام لکھے
آنکھوں میں صبح لکھے ٹھوکر میں شام لکھے
بادل سراب بن کر خود کو اڑا چکا ہے
پیاسوں نے لیکن اپنے ہونٹوں پہ جام لکھے
بستی سے بے تحاشا اڑتے ہوئے دھوئیں نے
دیوار و در پہ اجلے منظر تمام لکھے
وہ سنگ میل ذاکرؔ راہوں میں انگنت ہیں
لیکن جنوں نے اپنے کیوں چند گام لکھے
مزید غزلیں از ذاکر عثمانی راویری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں