پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زخمی حصاری کی غزلیں — Zakhmi Hisari Ghazals

زخمی حصاری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میری بربادیوں کی یہ تصویر (غزل)

میری بربادیوں کی یہ تصویر

گردش وقت کی ہے ایک لکیر

حسن تدبیر کی نگاہوں سے

دیکھ تو اپنے بخت کی تحریر

دور کر دے دلوں کی تاریکی

اے جمال خلوص کی تنویر

تم سمجھتے ہو جن کو میر چمن

زلف حرص و ہوا کے ہیں وہ اسیر

کھا رہا ہوں فریب آزادی

دیکھ کر پاؤں کی نئی زنجیر

جھوٹی توقیر کے لیے اکثر

بیچ دیتے ہیں لوگ اپنا ضمیر

کل بھی آ جائے گا مگر زخمیؔ

کتنی دھندلی ہے آج کی تصویر

مزید غزلیں از زخمی حصاری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں