پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ظہور منہاس کی غزلیں — Zahoor Minhas Ghazals

ظہور منہاس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اب جہاں ہوں وہاں سے ہلوں گا نہیں میں ملوں گا نہیں (غزل)

اب جہاں ہوں وہاں سے ہلوں گا نہیں میں ملوں گا نہیں

ناشگفتہ ہوں یعنی کھلوں گا نہیں میں ملوں گا نہیں

یہ جو اپنے تئیں ایک شہکار ہوں یہ میں بے کار ہوں

اور تار بقا سے سلوں گا نہیں میں ملوں گا نہیں

لوگ پوچھیں گے میرا چراگاہوں سے لیکن میں جاتے سمے

راہ کے پیڑ سے بھی ملوں گا نہیں میں ملوں گا نہیں

میرے تن پر ہوس کی تہیں بن گئیں اور اب جب تلک

عشق کے ناخنوں سے چھلوں گا نہیں میں ملوں گا نہیں

واقف لذت وصل ہوں تو سہی ہے یہی زندگی

پر حسینوں کا احسان لوں گا نہیں میں ملوں گا نہیں

بھیگے بدن بنے ہیں یہاں وجہ تشنگی (غزل)

بھیگے بدن بنے ہیں یہاں وجہ تشنگی

بارش نے سارے شہر میں خشکی بکھیر دی

وہ تو بجا ہے پہرے لگے تھے فرات پر

لیکن کچھ آسماں نے بھی رونے میں دیر کی

میں ہوں جو پہلے پیار میں بھی نا مراد تھا

مجھ کو تو فرسٹ ایڈ ہی اچھی نہیں ملی

ہیں ہیچ میرے سامنے پاور پلانٹ بھی

میں کر رہا ہوں گاؤں میں لفظوں سے روشنی

ہیں میر خلد ساقیٔ کوثر کے باب میں

پانی نے جن کی پیاس بجھانے میں دیر کی

مزید غزلیں از ظہور منہاس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں