پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زاہدہ ندیم حنا کی غزلیں — Zahida Nadeem Hina Ghazals

زاہدہ ندیم حنا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جانتی ہوں کہ وہ خفا بھی نہیں (غزل)

جانتی ہوں کہ وہ خفا بھی نہیں

دل کسی طور مانتا بھی نہیں

کیا وفا و جفا کی بات کریں

درمیاں اب تو کچھ رہا بھی نہیں

درد وہ بھی سہا ہے تیرے لیے

میری قسمت میں جو لکھا بھی نہیں

ہر تمنا سراب بنتی رہی

ان سرابوں کی انتہا بھی نہیں

ہاں چراغاں کی کیفیت تھی کبھی

اب تو پلکوں پہ اک دیا بھی نہیں

دل کو اب تک یقین آ نہ سکا

یوں نہیں ہے کہ وہ ملا بھی نہیں

وقت اتنا گزر چکا ہے حناؔ

جانے والے سے اب گلہ بھی نہیں

مزید غزلیں از زاہدہ ندیم حنا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں