پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ظہیر عالم کی غزلیں — Zaheer Alam Ghazals

ظہیر عالم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھ لگتی بھی نہیں ہے کہ جگا دیتا ہے (غزل)

آنکھ لگتی بھی نہیں ہے کہ جگا دیتا ہے

کوئی دروازے کی زنجیر ہلا دیتا ہے

گھر سے نکلو تو پتا جیب میں رکھ کر نکلو

حادثہ چہرے کی پہچان مٹا دیتا ہے

ہم جو بڑھتے ہیں کبھی امن کا پرچم لے کر

راستوں میں کوئی بارود بچھا دیتا ہے

تم صداقت کی گھنی چھاؤں میں پی کر دیکھو

زہر سچائی کا امرت کا مزا دیتا ہے

موت کے لب پہ فسوں کار ہنسی آتی ہے

جب کسی کو کوئی جینے کی دعا دیتا ہے

مصلحت سے نہیں خالی یہ زمانہ عالمؔ

بے غرض کوئی کسی کو یہاں کیا دیتا ہے

دشمن کے راستوں کا بھی پتھر ہٹائیں گے (غزل)

دشمن کے راستوں کا بھی پتھر ہٹائیں گے

ہم چلتے پھرتے راہ میں نیکی کمائیں گے

دشوار ہو گیا ہے کھلونے خریدنا

اب کیسے بچے گڑیا کی شادی رچائیں گے

پاپا کھلونے بیچ کے آٹا خرید لو

بھوکے ہیں گھر کے لوگ یہ کس کام آئیں گے

دن دوستوں میں کاٹ بھی لیں گے تو رات کو

تنہائیوں میں آپ بہت یاد آئیں گے

مزید غزلیں از ظہیر عالم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں