پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ظفر ابن متین کی غزلیں — Zafar Ibn E Mateen Ghazals

ظفر ابن متین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اے خدا ضبط کے زنداں میں کوئی در کر دے (غزل)

اے خدا ضبط کے زنداں میں کوئی در کر دے

یا اسے موم بنا یا مجھے پتھر کر دے

پر کئے ہیں جو عطا طاقت پرواز بھی دے

یا تو میں کھل کے اڑوں یا مجھے بے پر کر دے

سازشیں کرتے ہیں کیوں اپنے گھرانے والے

گھر دیا ہے تو مرے گھر کو مرا گھر کر دے

مجھ سے یہ کرب کا عالم نہیں دیکھا جاتا

حافظہ چھین لے آنکھیں مری پتھر کر دے

مرے حصے کا سکوں بانٹ دے انسانوں میں

درد سر سارے زمانے کا مرے سر کر دے

مجھ کو انسان اتارا ہے تو انسان بنا

بے زری میرا مقدر ہے تو بو زر کر دے

مزید غزلیں از ظفر ابن متین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں