پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یایاور دیوانہ کی غزلیں — Yayawar Deewana Ghazals

یایاور دیوانہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کب کس بات سے دل ٹوٹا ہے اپنی کس سے یاری ہے (غزل)

کب کس بات سے دل ٹوٹا ہے اپنی کس سے یاری ہے

میری وحشت ناراضی ہے اور وہ صرف تمہاری ہے

انگڑائی نے کالے بادل ڈال دئے ہیں شانوں پر

چاہ نے گیسو کھول دئے ہیں دن نے رات گزاری ہے

روح سے روح کا میل ہے یعنی روحوں کی پرچھائی میں

جسم پہ جسم کی آرائش ہے شرم کی پردہ داری ہے

مجھ کو ان کلیوں کی رنگت اور ادا سے کیا مطلب

بھنوروں کی پھولوں سے صرف ہوس کی رشتے داری ہے

ہر احساس نیا اک لفظ اور ہر اک لفظ نیا احساس

جسموں کی عریاں تختی پر پوروں کی فن کاری ہے

عشق جنوں ہے عشق سکوں ہے عشق ہی رنج و گماں یعنی

عشق دلوں کا عیب نہیں ہے ذہنوں کی پرکاری ہے

پرانا دوستانہ چاہتے ہیں (غزل)

پرانا دوستانہ چاہتے ہیں

ان آنکھوں کا ٹھکانا چاہتے ہیں

نہیں چاہت کا کوئی بھی گزر پر

تمہیں ہم یاد آنا چاہتے ہیں

انہیں چاہت کا کوئی ڈھب نہیں جو

محبت آزمانا چاہتے ہیں

انگارے بھر کے چشم آرزو میں

ستارے شب جلانا چاہتے ہیں

لگی دل کی بجھانی ہے ہمیں سو

وجود حس مٹانا چاہتے ہیں

کسے دیوانگی سے واسطہ ہے

یہاں تو سب دوانہ چاہتے ہیں

ہے دل بستی کے باشندوں سے شکوہ

سو یہ بنیاد ڈھانا چاہتے ہیں

انہیں میری قضا کی اطلاع ہو

سنا ہے لوٹ آنا چاہتے ہیں

تم ٹھیک ہی کہتی تھیں (نظم)

تم ٹھیک ہی کہتی تھیں

تم ایک خواب ہو

جز خواب بھلا اور کیا ہو

وہ خواب جسے

میں نے اپنی کھلی

اور بند آنکھوں سے دیکھا

وہ خواب جسے میں نے

اور تم نے مل کر سینچا

جو میری اور تمہاری آنکھوں میں

برسوں تک پلتا رہا

اس خواب کی

تقلید کرتے ہوئے

میں بہت دور آ گیا جاناں

اور یہاں سے

اب اس خواب کو

حقیقت سے الگ کرنا

ممکن نہیں ہے

میری زندگی

یعنی تم

اک گلیارے

کا گزر ہے

جس کے ایک چھور پر ہے

میرا خواب

اور دوسرے چھور

پر عملی

حقیقت

مزید غزلیں از یایاور دیوانہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں