یاسمین صہبا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
برسات کی جھڑیوں کو تم خود ہی منا لینا (غزل)
برسات کی جھڑیوں کو تم خود ہی منا لینا
جب کچھ نہ سمجھ آئے پھر ہم کو بلا لینا
اک موج مچل کر جب ساحل سے لپٹتی ہو
تم تشنہ نگاہوں کو دریا پہ جما لینا
اے چارہ گرو تم بھی اس غم میں رہو شامل
دکھتے ہوئے زخموں کا تم بھی تو مزا لینا
سوچوں میں خیالوں میں مہکار سی بھر دینا
آنکھوں نے جو دیکھے ہیں وہ خواب چرا لینا
لکھے ہیں ہواؤں پر جو گیت جدائی میں
ان کو کبھی چاہت سے ہونٹوں پہ سجا لینا
جو من میں دہکتی ہے دن رات سلگتی ہے
اس آگ کو جذبوں کی رم جھم سے بجھا لینا
کیوں ڈھونڈتے پھرتے ہو صہباؔ کی وفاؤں کو
مہکے ہوئے جھونکوں کو سینے سے لگا لینا
مزید غزلیں از یاسمین صہبا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں