پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یاسر فاروق کی غزلیں — Yasir Farooq Ghazals

یاسر فاروق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہی ہی دیکھو چھا گئی اب (نظم)

ہی ہی دیکھو چھا گئی اب

سی سی سردی آ گئی اب

ملے گی اب پھر یہ سوغات

مونگ پھلی کی کیا ہے بات

بیٹھ کے دائیں بائیں سب

گپیں ماریں کھائیں سب

مزے کی گزرے ہر اک رات

کھی کھی ہنستے جاؤ سب

بن جائے بی بی کوئی سبب

ایک سے نکلیں دانے سات

ساری چٹ کر جائیں سبھی

ہنسی ہنسی میں پیار میں ہی

چل جائیں گھونسے مکے لات

شرط لگا کے کھائیں پھر

کس کو بیٹھ دکھائیں پھر

کون ہے جیتا کس کو مات

ہوں ہوں گال پھلاؤ نہ

ایسی شکل بناؤ نہ

دانے منہ میں ہیں چھ سات

کھائیں سنائیں کہانی ایک

نونی بولا نانی ایک

نورنے چوہے کی بارات

کھا جائیں ہم تو سیروں جی

بکھریں چھلکے ڈھیروں جی

سنیں جو امی کی صلوات

کڑ کڑ کرتے جائیں سب

بیچ رضائی کھائیں سب

سرما کی ہر ٹھنڈی رات

کھوں کھوں کرنا غلط بہت

کھا کے پانی پینا مت

باندھ لو پلے پھر یہ بات

نشو و نما بھرپور کرے

کمزوری کو دور کرے

بیماری سے ملے نجات

ملے یہ ہر جا کھاؤ تم

ہرجا اس کو پاؤ تم

ہنگو ٹھٹھا یا گجرات

مزید غزلیں از یاسر فاروق ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں