یش تریویدی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
گاؤں کی مٹی ہوا پانی کے ساتھ (غزل)
گاؤں کی مٹی ہوا پانی کے ساتھ
کٹ رہی ہیں چهٹیاں نانی کے ساتھ
ابتدا کی جب تمہارے نام سے
بن گئے سب کام آسانی کے ساتھ
اور کاموں میں سمجھ داری سہی
عشق میں کرتا ہوں نادانی کے ساتھ
اور پھر آخر میں بچوں یوں ہوا
مر گیا راجہ بھی اس رانی کے ساتھ
دیکھو یہاں نہ رات کرو میں نشہ میں ہوں (غزل)
دیکھو یہاں نہ رات کرو میں نشہ میں ہوں
کچھ ہو نہ جائے یار سنو میں نشہ میں ہوں
ہر ایک میکدے کا یہاں ایک سا ہے حال
ہر شخص کہہ رہا ہے سنو میں نشہ میں ہوں
پوچھوں گا آ کے ہوش میں ہر بات آپ سے
جو کچھ بکوں وہ یاد رکھو میں نشہ میں ہوں
ٹوکا اگر تو ہوگی وہی ابتدا سے بات
چپ چاپ میری بات سنو میں نشہ میں ہوں
مزید غزلیں از یش تریویدی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں