پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یمت پنیٹھا ضیف کی غزلیں — Yamit Punetha Zaif Ghazals

یمت پنیٹھا ضیف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

درد ہی سے فقط بنی ہو کیا (غزل)

درد ہی سے فقط بنی ہو کیا

زندگی اتنی ہی بری ہو کیا

تم سے اتنا لگاؤ کیوں ہے مجھے

تم مری روح میں بسی ہو کیا

حال دل تو چھپا چکا تھا میں

تم مری آنکھیں پڑھ رہی ہو کیا

گاؤں کب کا اجڑ گیا بھائی

شہر سے لوٹے ہی ابھی ہو کیا

چبھ رہی ہیں یہ دھڑکنیں بھی اب

دل کے ٹکڑے ہی کر گئی ہو کیا

دوسرے کتنے مل گئے ہوں گے

اب اسے میری ہی کمی ہو کیا

ہو گئی ہے تو مان لے غلطی

تیری ہر بات اب سہی ہو کیا

اشک کاغذ بھگو رہے ہیں کیوں

زیفؔ کی نظم پڑھ رہی ہو کیا

راز کتنے دبا گئی مٹی (غزل)

راز کتنے دبا گئی مٹی

اچھے اچھوں کو کھا گئی مٹی

عمر بھر کا جگا ہوا تھا میں

آخرش کام آ گئی مٹی

خاک میں غرق ہو کے کون آیا

جسم سب کے گلا گئی مٹی

آج مرنے کی ضد مجھے کیوں ہے

ایسا کیا ہے جو بھا گئی مٹی

ڈھونڈھ پائے گا کون اب مجھ کو

نقش پا میرے کھا گئی مٹی

میں سمایا ہوں زیفؔ مٹی میں

اور مجھ میں سما گئی مٹی

مزید غزلیں از یمت پنیٹھا ضیف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں