وصی اختر انجم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چپ سے اپنے ہیں مرے رسم نبھانے والے (غزل)
چپ سے اپنے ہیں مرے رسم نبھانے والے
خیریت پوچھتے تو ہیں یہ زمانے والے
ہو گئے غرق بھی گر ایک تبسم میں ہزار
میرا گریہ نہ فنا ہوگا ڈبانے والے
چھن گئے آپ ہی لمحہ میں محبت کے غرور
ضرب پنجہ تھے عقابی وہ چبھانے والے
صدیاں لگ جائیں سمجھنے میں ستم رہزن کا
خوب ہیں شرط محبت کی بنانے والے
ایک کشتی کے مسافر ہی بچھڑ جائیں اگر
کیا گلہ تم سے مری راہ کو آنے والے
اگر ہر دن ہے مرنا پھر مزہ جینے میں آئے کیوں (غزل)
اگر ہر دن ہے مرنا پھر مزہ جینے میں آئے کیوں
بسا قاتل ہے دل میں پھر کوئی مرنے کو جائے کیوں
محبت کی حقیقت کھل گئی افسوس ہے ورنہ
نشیمن کے اجڑ جانے سے وہ ماتم منائے کیوں
مگر پوچھیں بھی کیا پوچھیں جو دیکھیں گے بتائیں گے
تڑپتا چھوڑ کر جانا بنا پوچھے بتائے کیوں
پلٹ کر دیکھنے والے مزار آشنائی ہے
جلا کرتے ہیں پروانے کسی کو یاد آئے کیوں
مزید غزلیں از وصی اختر انجم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں