پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وقاص بلوچ کی غزلیں — Waqas Baloch Ghazals

وقاص بلوچ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رات بھر تم نہ جاگتے رہیو (غزل)

رات بھر تم نہ جاگتے رہیو

خواب آنکھوں میں پالتے رہیو

ایک لمحہ میں فیصلہ کرنا

عمر بھر یاں نہ سوچتے رہیو

جو کسی کی سنا نہیں اب تک

اس خدا کو نہ پوجتے رہیو

وقت کے ساتھ ساتھ چلنا تم

اک جگہ تو نہ بیٹھ کے رہیو

بھول کر بھی نہ لو یہاں احساں

اس بلا سے تو بھاگتے رہیو

اپنی ہستی ہی کیا سو تم خود کو

اس جہاں میں نہ ڈھونڈتے رہیو

اپنی عادت اداس رہنا ہے

سو مرے ساتھ سوچ کے رہیو

مزید غزلیں از وقاص بلوچ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں