پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وقار قادری کی غزلیں — Waqar Qadri Ghazals

وقار قادری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گمشدہ لوگوں کو کیسے گاؤں میں لائے گا تو (غزل)

گمشدہ لوگوں کو کیسے گاؤں میں لائے گا تو

اژدہام شہر میں تو خود ہی کھو جائے گا تو

پتھروں کے شہر میں جو آدمی پتھر کا ہے

ان کو کیسے کانچ کی پوشاک پہنائے گا تو

گرد عیاری کی تہہ کو صاف میں کر دوں اگر

اپنا چہرہ دیکھ کر درپن میں ڈر جائے گا تو

تو سمٹ جائے گا برگد کی طرح ممکن نہیں

سوکھے پتوں کی طرح اک دن بکھر جائے گا تو

سچ کہے گا تو عدالت میں اگر اے قادریؔ

اپنا سر بھی اپنے شانوں پر نہیں پائے گا تو

مزید غزلیں از وقار قادری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں