پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وحیدالدین احمد وحید کی غزلیں — Waheeduddin Ahmad Waheed Ghazals

وحیدالدین احمد وحید کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پوشاک تیری اے گل خنداں ہے سرخ سبز (غزل)

پوشاک تیری اے گل خنداں ہے سرخ سبز

یا فصل گل سے رنگ گلستاں ہے سرخ سبز

یا سرخ سبز رنگ ہے فانوس پیرہن

جس میں یہ نور شمع فروزاں ہے سرخ سبز

یا آج پھولی ہے انہیں دو رنگوں کی شفق

جس میں ظہور مہر درخشاں ہے سرخ سبز

آیا ہے یا سمٹ کے یہ قوس قزح کا رنگ

جس میں یہ شعلہ برق کا تاباں ہے سرخ سبز

یا ہے یہ سرخ سبز لباس نسیم صبح

جس سے تمام گلشن دوراں ہے سرخ سبز

یا سرخ و سبز رنگ ہے آئینہ کا غلاف

جس سے نگاہ دیدۂ حیراں ہے سرخ سبز

یا سرخ و سبز رنگ کی یہ دھوپ چھانو ہے

اس میں یہ جلوۂ مہ تاباں ہے سرخ سبز

رنگ چمن سے کیا اسے تشبیہ دے وحیدؔ

اس سے ترا لباس دو چنداں ہے سرخ سبز

اس کی قدرت کا کہیں کیوں دور جلوہ دیکھیے (غزل)

اس کی قدرت کا کہیں کیوں دور جلوہ دیکھیے

اک اسی مٹی کے پتلے سے ہے کیا کیا دیکھیے

اک تبسم سے یہ ایما روئے زیبا دیکھیے

اک نظر میں یہ کہ ہم سمجھیں گے اچھا دیکھیے

حضرت دل آپ کی بستی میں وحشت جا چکی

میرا کہنا مانیے تو چل کے صحرا دیکھیے

حضرت واعظ کہاں اب بزم رنداں میں شراب

جام و مینا دیکھئے گا جام و مینا دیکھیے

مزید غزلیں از وحیدالدین احمد وحید ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں