پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وویک سونکیا کی غزلیں — Vivek Saunakiya Ghazals

وویک سونکیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ساتھ چھوڑا بھی کس زمانے میں (غزل)

ساتھ چھوڑا بھی کس زمانے میں

جھک گیا جسم سر اٹھانے میں

کتنے سر اور اب قلم ہوں گے

ایک دستار کو بچانے میں

دھیرے دھیرے شراب پیتا ہوں

وقت لگتا ہے ہوش آنے میں

وہ بھی پھر لوٹ کر نہیں آیا

ہم بھی پھر کھو گئے زمانے میں

یاد رکھنے میں خود کو کیا حاصل

اور کیا حرج بھول جانے میں

زندگی یوں تو سب نہیں دیتی

لوٹ لیتی ہے پر سکھانے میں

چلو اب عشق میں ایسا کریں ہم (غزل)

چلو اب عشق میں ایسا کریں ہم

چلو اب عشق سے توبہ کریں ہم

ہزاروں سال جو سوچا گیا ہے

اسے کیا سوچ کر سوچا کریں ہم

کتاب ہجر کے سونے ورق پر

تمہارا نام کیوں لکھا کریں ہم

ضروری کیا کہ ہر دن خواب دیکھیں

ضروری کیا کہ پھر پیچھا کریں ہم

بچھڑتے وقت وو رویا نہیں تھا

کسی کا جھوٹ کیوں پکڑا کریں ہم

یہی اک جھوٹ سب کا آسرا ہے

ترے ہونے پہ کیا چرچا کریں ہم

مسلسل ہے ہماری بے نیازی

کسی سے کیا بھلا شکوہ کریں ہم

بدلنا وقت کی تاثیر ہے پر

روایت کے لیے اب کیا کریں ہم

مزید غزلیں از وویک سونکیا ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں