وشنو وراٹ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
درد دیں گے وہ سسکیاں دیں گے (غزل)
درد دیں گے وہ سسکیاں دیں گے
ہم ہیں کاغذ وہ قینچیاں دیں گے
جگنوؤں نے شراب پی لی ہے
اب یہ سورج کو گالیاں دیں گے
آ گئی عشق پہ وہ نوبت اب
ڈاکئے تیری چٹھیاں دیں گے
میرے بیمار زرد چہرے کو
اپنے ہونٹھوں کی سرخیاں دیں گے
ہاں سنا ہے وہ پھول جیسی ہے
اس کو تحفہ میں تتلیاں دیں گے
آپ جو بیٹھنے نہیں دیتے
آپ اک روز کرسیاں دیں گے
میں ٹھیک ٹھاک ہوں وہ بھی نہ کچھ ملال کرے (غزل)
میں ٹھیک ٹھاک ہوں وہ بھی نہ کچھ ملال کرے
بس اس سے کہنا کہ پودھوں کہ دیکھ بھال کرے
حسین شام میں ہم دائیں بائیں بیٹھے ہوں
تمہارے سائے سے سایا مرا وصال کرے
وہ دھوپ ہے کہ گئے ہار جس سے سب سائے
اب ایسے میں تو تری زلف کچھ کمال کرے
کبھی تو خواب میں آئے مرے رقیبوں کے
اور ان کے خواب میں بھی میرا ہی خیال کرے
وہ اپنی لو کو ذرا اور تیز کر لے بس
اگر یہ رات چراغوں سے کچھ سوال کرے
مزید غزلیں از وشنو وراٹ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں