پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

وکرم شرما کی غزلیں — Vikram Sharma Ghazals

وکرم شرما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سوچتا ہوں کہ دل زار کا مطلب کیا ہے (غزل)

سوچتا ہوں کہ دل زار کا مطلب کیا ہے

ایک ہنستے ہوئے بیمار کا مطلب کیا ہے

آپ کہتے ہیں کہ دیوار گرا دی جائے

آپ کی نظروں میں دیوار کا مطلب کیا ہے

آخری فیصلہ تم اپنے مطابق لو گے

پھر مری حامی یا انکار کا مطلب کیا ہے

سنگ دل لوگوں سے کیا اپنی طبیعت کہتے

کسی دیوار سے گفتار کا مطلب کیا ہے

اٹھ کے جا سکتے ہیں ہم ایسوں کے سائے سے آپ

ہم سمجھتے ہیں کہ اشجار کا مطلب کیا ہے

پہلے پہلے تو فقط ضبط کے امکان رہے

رفتہ رفتہ کھلا اظہار کا مطلب کیا ہے

میں کہ چپ ذات تھا سو شعر کہا کرتا تھا

پوچھ لیتی تھی وہ اشعار کا مطلب کیا ہے

جن سے اٹھتا نہیں کلی کا بوجھ (غزل)

جن سے اٹھتا نہیں کلی کا بوجھ

ان کے کندھوں پہ زندگی کا بوجھ

وقت جب ہاتھ میں نہیں رہتا

کس لئے ہاتھ پر گھڑی کا بوجھ

بیاہ کے وقت کی کوئی فوٹو

گہنوں کے بوجھ پر ہنسی کا بوجھ

سر پہ یادوں کی ٹوکری رکھ لی

کم نہ ہونے دیا کمی کا بوجھ

منتیں کیوں کرے خدا سے اب

آدمی بانٹے آدمی کا بوجھ

ضبط کا باندھ ٹوٹ جانے دو

کم کرو آنکھ سے نمی کا بوجھ

ہجر تھا ایک ہی گھڑی کا پر

دل سے اترا نہ اس گھڑی کا بوجھ

ہم کو ایسے خدا قبول نہیں

جن سے اٹھتا نہیں خودی کا بوجھ

مزید غزلیں از وکرم شرما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں