پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Tum Itna Jo Muskura Rahe Ho | Ghazal Song | Jagjit Singh

تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
کیفی اعظمی

تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو

آنکھوں میں نمی ہنسی لبوں پر
کیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو

بن جائیں گے زہر پیتے پیتے
یہ اشک جو پیتے جا رہے ہو

جن زخموں کو وقت بھر چلا ہے
تم کیوں انہیں چھیڑے جا رہے ہو

ریکھاؤں کا کھیل ہے مقدر
ریکھاؤں سے مات کھا رہے ہو

Tum Itna Jo Muskura Rahe Ho | Ghazal Song | Jagjit Singh

Song : Tum Itna Jo Muskura Rahe Ho Singer : Jagjit Singh Film : Arth Music Director : Jagjit Singh Lyricist : Kaifi Azmi Mood :- Sad, Love, Affection, Sentim…

مزید پڑھیں: کیفی اعظمی کی غزلیں — Kaifi Azmi Ghazals کی مزید غزلیں


Comments

6 responses to “Tum Itna Jo Muskura Rahe Ho | Ghazal Song | Jagjit Singh”

  1. اس غزل کو لازوال بنانے میں جگجیت سنگھ کا ہاتھ ہے ورنہ یہ سطحی سی غزل ہے اور کچھ بھی نہیں

  2. جگجیت سنگھ کی گائیکی نے اس کو امر کردیا ہے

  3. جناب سیّد اختر حسین رضوی کیفی اعظمی علی گڑھ سے تعلیم حاصل کرنے والے خوش نصیب ہیں۔ اردو شاعری کو ہندی فلموں میں لانے کا سہرا کیفی اعظمی کے سر جاتا ہے۔کَیفی اعظمی نے متعدد معروف نظمیں تخلیق کیں۔ پیر زادہ قاسم اور جون ایلیا ان کے دوستوں میں شامل ہیں۔۔معروف فلمی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی صاحبزادی ہیں۔۔”آوارہ سجدے” اور ” آخر شب” ان کی مشہور نظمیں ہیں۔بابری مسجد کے انہدام پر بھی انہوں نے ایک نظم تحریر کی جو بہت مقبول ہوئی۔(حکیم خلیق الرحمٰن)

  4. جناب کیفی اعظمی کی ایک بہت ہی عمدہ اور اعلیٰ شہکار ❣️

جواب دیں