پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تروینی پرساد دوبے کی غزلیں — Triveni Prasad Dubey Ghazals

تروینی پرساد دوبے کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

انساں ہے اگر تو تو زمانہ کو بتا دے (غزل)

انساں ہے اگر تو تو زمانہ کو بتا دے

سوئے ہیں جو بے خوف ذرا ان کو جگا دے

ہو پیار کا وستار سبھی اور جہاں میں

نفرت کی جو دیوار ہے اس کو تو گرا دے

انساں ہے وہی سچا جو نیکی پہ ہو قائم

کرتا نہیں وہ کام جو عزت کو گھٹا دے

قانون کا دنیا میں ہے اتنا ہی ارادہ

انصاف ملے سب کو گناہوں پہ سزا دے

رہنا ہے سدا دور فریبوں سے بھی سب کو

یہ پاٹھ جہاں بھر میں ذرا سب کو پڑھا دے

ملے جب بھی موقع گنوانا نہیں ہے (غزل)

ملے جب بھی موقع گنوانا نہیں ہے

ہمیں عمر سو کر بتانا نہیں ہے

اگر بھول یارو کبھی ہو بھی جائے

بزرگوں سے اپنے چھپانا نہیں ہے

تمنا اگر ہے ہمیں منزلوں کی

تو ناکامیوں کو بھلانا نہیں ہے

بدلتا ہے سب کچھ سمے کے سہارے

جو بدلے نہیں وہ زمانہ نہیں ہے

جہاں پر سدا ہے گھٹن کا بسیرا

وہاں پر کبھی یار جانا نہیں ہے

ذرا درد ان کا بھی محسوس کیجے

جنہیں کوئی ملتا ٹھکانا نہیں ہے

مزید غزلیں از تروینی پرساد دوبے ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں