ٹیکا رام سخن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہے داخل فطرت منعم میں ناداروں کو تڑپانا (نظم)
ہے داخل فطرت منعم میں ناداروں کو تڑپانا
سر پائے حقارت سے ہر اک بیکس کو ٹھکرانا
ہے فطرت دشمنان دین و ایمان و حقیقت کی
وطن سے کر کے غداری ملوکیت سے مل جانا
دلوں میں تخم ریزی ہو چکی ہے جب کدورت کی
بھلا دشوار کیا ہے ایسے نخل تر کا بڑھ جانا
بنائے حریت کی استواری کی تھی جب ہم نے
سر داسؔ و بھگت سنگھ دے دئے تھے قبل نذرانہ
کوئی کہہ دے حکومت سے نہ الجھے نوجوانوں سے
انہیں سکھلا دیا ہے ظلم نے ظالم سے ٹکرانا
یقیناً انقلاب ہند ہوگا اے سخنؔ ہوگا
ہمیں زیبا ہے اپنے گھر میں جھنڈا سرخ لہرانا
مزید غزلیں از ٹیکا رام سخن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں