تعظیم ارزاں امروہی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جب اکیلے میں سامنا ہوگا (غزل)
جب اکیلے میں سامنا ہوگا
سوچتا ہوں کے کیا سے کیا ہوگا
پوچھئے مت ہمارے دل کا حال
جب گلے مل کے وہ جدا ہوگا
آج جی بھر کے دیکھ لے مجھ کو
مدتوں بعد سامنا ہوگا
سب ترے خواب دیکھتے ہوں گے
ایک دیوانہ جاگتا ہوگا
جب مری بات ہو رہی ہوگی
آپ نے بھی تو کچھ کہا ہوگا
کیوں چمن میں دھواں سا اٹھتا ہے
کسی بلبل کا دل جلا ہوگا
یارب مری غزل کو عبادت میں ڈھال دے (غزل)
یارب مری غزل کو عبادت میں ڈھال دے
الفاظ پاک صاف مقدس خیال دے
کس درجہ شوخ ہیں تری یادوں کی سلوٹیں
عاشق کو گہری نیند سے بستر اچھال دے
لے دے کے چل رہا ہے محبت کا کاروبار
میں اشک دے رہا ہوں مجھے تو رومال دے
طبل و علم نہیں نہ سہی شاعری سہی
آخر کوئی ہنر تو مجھے با کمال دے
دل کی بھی کوئی بات سمجھ لے کبھی کبھی
ایسا نہ ہو کے یہ تجھے الجھن میں ڈ دے
تجھ کو اگر یقین نہیں آزما کے دیکھ
پانی سے ڈرنے والے کو پانی میں ڈ دے
تم چند آفتاب ہو تم چند ماہتاب
دنیا تمھارے حسن کی کیا کیا مثال دے