پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

توقیر احمد کی غزلیں — Tauqeer Ahmad Ghazals

توقیر احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنے گھر پر بلا لیا اس نے (غزل)

اپنے گھر پر بلا لیا اس نے

دیپ سارے بجھا دیا اس نے

چاندنی سی بکھر گئی ہر سو

رخ سے پردہ ہٹا دیا اس نے

کھو گیا اس کی مست آنکھوں میں

ایسے نظریں ملا لیا اس نے

رکھ کے گودی میں سر میرا اپنی

دل کی دھڑکن بڑھا دیا اس نے

کیوں نہ ہو ناز اپنی قسمت پر

مجھ کو اپنا بنا لیا اس نے

وقت رخصت نمی تھی آنکھوں میں

ہاتھ پھر بھی ہلا دیا اس نے

لوٹ کر آؤں گا میں پھر ایک دن

وعدہ مجھ سے کرا لیا اس نے

گم ہے توقیرؔ اس کی یادوں میں

جام الفت پلا دیا اس نے

رخ سے نقاب ان کے جو ہٹتی چلی گئی (غزل)

رخ سے نقاب ان کے جو ہٹتی چلی گئی

چادر سی ایک نور کی بچھتی چلی گئی

آئے وہ میرے گھر پہ تو جانے یہ کیا ہوا

ہر ایک چیز خود سے نکھرتی چلی گئی

گزرا جدھر جدھر سے مرا پیار دوستو

خوشبو ادھر ہواؤں میں گھلتی چلی گئی

آئی بہار اب کے چمن میں کچھ اس طرح

گل کی ہر ایک شاخ لچکتی چلی گئی

توقیرؔ کر چکا تھا سمندر سے دوستی

کشتی بھنور سے اس کی گزرتی چلی گئی

گزشتہ شب میں نے ایک خواب دیکھا (نظم)

گزشتہ شب میں نے ایک خواب دیکھا

کھلا اپنے گھر کا ہر ایک باب دیکھا

خوابوں میں ہی کھل گئی نیند میری

بغل میں کھڑا ایک ماہتاب دیکھا

منور بہت تھا بہت ہی کشش تھی

عجب اس میں رنگت عجب تاب دیکھا

پھر کھلی آنکھ میری تو کچھ بھی نہیں تھا

میں تنہا تھا لیکن میں تنہا نہیں تھا

تصور میں تھا پر تھا ساتھ اس کا

رکھا تھا کبھی نام ماہتاب جس کا

خوابوں خیالوں سے باہر تو آؤ

چلی آؤ جاناں چلی اب تو آؤ…

مزید غزلیں از توقیر احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں