پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تسلیم احمد عارفی کی غزلیں — Tasleem Ahmad Aarfi Ghazals

تسلیم احمد عارفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اک کام تک بھی ہم نے خود اپنا نہیں کیا (غزل)

اک کام تک بھی ہم نے خود اپنا نہیں کیا

کرنے کو اس جہان میں کیا کیا نہیں کیا

یہ کون سے گناہ کی مجھ کو ملی سزا

میں نے کسی کے ساتھ تو ایسا نہیں کیا

رب سے گلہ میں موت کا کیوں کر کروں بتا

اس نے تو کوئی عمر کا وعدہ نہیں کیا

مخلص تھا میرا عشق فقط آپ کے لیے

یوں میرے دل سے کھیل کے اچھا نہیں کیا

پہلے بھی عشق تم کو ہوا تھا کسی کے ساتھ

میرا تو چھوڑ اس نے بھی سچا نہیں کیا

چاہت تھی سب کے سامنے لے آؤں سچ ترا

تو عشق تھا سو اس لئے رسوا نہیں کیا

یہ دل اکتا چکا ہے اب جہاں سے (غزل)

یہ دل اکتا چکا ہے اب جہاں سے

کہیں ہم ہاتھ دھو بیٹھیں نہ جاں سے

ہمارے خوف کی حد بڑھ رہی ہے

بہت نزدیک ہے آتش فشاں سے

زمیں بھی دور ہوتی جا رہی ہے

ہمیں ڈر لگ رہا ہے آسماں سے

خریداروں سے یہ کیسے کہوں میں

مجھے نقصان ہوتا ہے دکاں سے

نگاہیں بیچ دی ہیں میں نے تسلیمؔ

تمہیں دیکھوں گا اب جانے کہاں سے

مزید غزلیں از تسلیم احمد عارفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں