پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تاثیر صدیقی کی غزلیں — Taseer Siddiqui Ghazals

تاثیر صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اچھے ہیں فاصلہ کے یہ تارے سجاتے ہیں (غزل)

اچھے ہیں فاصلہ کے یہ تارے سجاتے ہیں

جتنا قریب جاؤ نظر داغ آتے ہیں

وہ رائے دیتے ہیں یہاں جو ہار جاتے ہیں

جو جیت جاتے ہیں وہ کہانی سناتے ہیں

قلت بڑی ہے وقت کی کیا روبرو ملے

اب لوگ صرف فون سے رشتے نبھاتے ہیں

کس طرح لاؤں اپنے لبوں تک میں حال دل

ہے مسئلہ لبوں کا کہ یہ مسکراتے ہیں

لب پہ کبھی ٹھہرتی نہیں دیر تک ہنسی

غم میرے دل کے دشت میں خیمے لگاتے ہیں

دل کو قرار ملتا ہے اکثر چبھن کے بعد (غزل)

دل کو قرار ملتا ہے اکثر چبھن کے بعد

نیندیں سہانی آتی ہیں دن کی تھکن کے بعد

بے کار سی جوانی ہے جس پر ستم نہ ہو

شیریں ہوا شجر پہ ثمر بھی تپن کے بعد

آنگن تھا جب تلک یہ نہ دل کو لبھا سکا

یادیں وطن کی آئی ہیں ترک وطن کے بعد

دامن بھگو کے بیٹھیں ہیں خوشیوں کی راہ میں

اکثر بہار آتی ہے رت میں گھٹن کے بعد

گزرو گے جب بھی صحرا سے پاؤ گے تم چمن

جیسے نگار دشت ہے اکثر چمن کے بعد

مزید غزلیں از تاثیر صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں