طارق پیرزادہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
برس گیا جو بدن پر جمال تھا اس کا (غزل)
برس گیا جو بدن پر جمال تھا اس کا
اتر گیا جو سمندر خیال تھا اس کا
بکھر گئی جو زمیں پر بہار تھی اس کی
پھر اس کے بعد سمٹنا محال تھا اس کا
کدھر گئی شب دل کی نڈھال سی بستی
کہاں گیا غم رفتہ سوال تھا اس کا
ملا تو شام کے سائے میں ایک پل وہ بھی
بس ایک ہجر کی صورت وصال تھا اس کا
وہ ایک پھول کہ رہتی تھی اپنی خوشبو میں
وہ ایک بھول کہ اس کو ملال تھا اس کا
نکلے لوگ سفر پر شب کے جنگل میں (غزل)
نکلے لوگ سفر پر شب کے جنگل میں
روشنی بھر دے کرنوں والے پل پل میں
او بادل کب پیاس بجھانے آئے گا
وقت گزرتا جائے تیری کل کل میں
چیخیں ایسی پھوٹ رہی ہیں بستی سے
جیسے کوئی ڈوب رہا ہو دلدل میں
کون سکوں دے بھیگی رت کے پنچھی کو
انگاروں کا ڈھیر لگا ہے جل تھل میں
خاموشی سے چھپ چھپ طارقؔ پیار کرو
جینا ہو جب طوفانوں کی ہلچل میں
مزید غزلیں از طارق پیرزادہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں