پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تنویر وصفی کی غزلیں — Tanvir Wasfi Ghazals

تنویر وصفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سفر کے باب میں شامل ہوا اک نا سفر میں بھی (غزل)

سفر کے باب میں شامل ہوا اک نا سفر میں بھی

بہکتی آندھیاں ہیں اور چراغ رہ گزر میں بھی

ادھر بھی کوئی سوزش کوئی صدمہ شور آسا ہے

سکوت بے حمیت سے پریشاں ہوں ادھر میں بھی

عجب ہے مرحلہ یارو طلسم نارسائی کا

جو ٹوٹے گا یہ سناٹا تو جاؤں گا بکھر میں بھی

سر مژگاں لہو کی پیش قدمی رنگ لائی ہے

کہ ہوں اب حلقۂ دیدہ وراں میں اک خبر میں بھی

ذرا دیکھوں سوال وصل پر کیا رنگ ہو ان کا

ترے ہی ساتھ چلتا ہوں ٹھہر اے نامہ بر میں بھی

تمہارے ہی تنفس سے یہ صبحیں سانس لیتی ہیں

تمہارے لمس سے روشن ہیں یہ شمس و قمر میں بھی

یہاں ہر ہر قدم عبرت کدے ہیں دیدۂ بینا

ھڑپہ مصر بابل نینوا ار کاشغر میں بھی

بھر کے پلکوں کے درمیاں مٹی (غزل)

بھر کے پلکوں کے درمیاں مٹی

ہم نے خود کر دیا جہاں مٹی

خواب دنیا سے کچھ الگ دیکھے

آسماں فرش سائباں مٹی

جانتیں گر ابو تراب کی بو

رکھتیں نافوں میں ہرنیاں مٹی

آب و دانہ تو اٹھ چکا کب کا

دیکھیں لے جائے اب کہاں مٹی

مرحلے وار ہو چکے ہم بھی

آگ پانی ہوا دھواں مٹی

مزید غزلیں از تنویر وصفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں