پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تنویر دہلوی کی غزلیں — Tanvir Dehlvi Ghazals

تنویر دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نکتہ چینی ہے اور آراستن دامن ہے (غزل)

نکتہ چینی ہے اور آراستن دامن ہے

جامۂ یار میں عنقا شکن دامن ہے

دامن گل سے بھی ہلکا وزن دامن ہے

اس پہ بھی بار اسے ایک ایک شکن دامن ہے

کسی بیکس کے لہو کے ہیں یہ چھینٹے قاتل

گل حسرت سے جو پھولا چمن دامن ہے

اس کا یہ کہنا کہ بس بس مرا دامن چھوڑو

نقش سینے پہ وہ دل کش سخن دامن ہے

تم نے پوچھا گل رخسار ہے کیا دامن سے

آج کچھ اور بہار چمن دامن ہے

گرمیٔ حسن شرر ریز ہے منہ اس سے نہ ڈھانک

مجھ کو اے جاں خطر سوختن دامن ہے

منہ پہ ہے اس کے جو دامان قبائے شبنم

بن گیا آئینۂ صاف تن دامن ہے

چکھ چلو سب سے ان آنکھوں کی قسم اے تنویرؔ

عین تسلیم سر انداختن دامن ہے

محو دیدار یار ہوں چپ ہوں (غزل)

محو دیدار یار ہوں چپ ہوں

اتنا بے اختیار ہوں چپ ہوں

وہ رکھائی سے گھونٹتے ہیں گلا

کیا کہوں بے قرار ہوں چپ ہوں

راز دل گر کہوں تو حال کھلے

جان و جی سے نثار ہوں چپ ہوں

کون قاتل کے آگے دم مارے

کیا کہوں دل فگار ہوں چپ ہوں

دیکھتا یاد چشم میں تنویرؔ

سیر لیل و نہار ہوں چپ ہوں

مزید غزلیں از تنویر دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں