پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

طالب علی خان عیشی کی غزلیں — Talib Ali Khaan Aishi Ghazals

طالب علی خان عیشی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہ پہنچا ساتھ یارانۂ سفر کی ناتوانی سے (غزل)

نہ پہنچا ساتھ یارانۂ سفر کی ناتوانی سے

میں سر پٹکا کیا اک عمر سگ سخت جانی سے

ادا فہمان شوق وصل ہو طور تجلی پر

مزہ دیدار کا ملتا ہے بانگ لن ترانی سے

مرید مرشد ہمت ہوں میں میری طریقت میں

کفن بھی ساتھ لانا ننگ ہے دنیائے فانی سے

وہ سرگرم بیان سوزش داغ محبت ہوں

حضر کرتا ہے شعلہ بھی مری آتش بیانی سے

ہمارے غنچۂ دل کو تبسم کی نہ دی فرصت

رہا ہم کو یہ شکوہ لطمۂ باد خزانی سے

شراب عشق کا ساغر دیا ہے مجھ کو ساقی نے

نہ اٹھوں گا میں محشر کو بھی اپنی سرگرانی سے

ہمیں وہ راہ بتلائی ہے خضر عشق نے عیشیؔ

نشان رفتگاں پیدا ہے جس میں بے نشانی سے

رونقیں آبادیاں کیا کیا چمن کی یاد ہیں (غزل)

رونقیں آبادیاں کیا کیا چمن کی یاد ہیں

بوئے گل کی طرح ہم گلشن کے خانہ زاد ہیں

جلوہ فرمائی کا مژدہ کس نے بھیجا ہے کہ آج

دیدہ و دل ہم دگر صرف مبارک باد ہیں

کس کی مژگاں نے ہمارے ساتھ کاوش کی شروع

خون کے قطرہ رگوں میں نشتر فصاد ہیں

یاں رضا محبوب کی منظور خاطر ہے فقط

وصل ہو یا ہجر ہو ہر امر میں ہم شاد ہیں

کر چکا عیشیؔ طواف خانۂ کعبہ کا قصد

جب تلک ہندوستاں کا مے کدہ آباد ہے

مزید غزلیں از طالب علی خان عیشی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں