پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

طلحہ گوہر چشتی کی غزلیں — Talha Gauhar Chishtii Ghazals

طلحہ گوہر چشتی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

لوگ کتنے حسین ہوتے ہیں (غزل)

لوگ کتنے حسین ہوتے ہیں

جو دلوں کے مکین ہوتے ہیں

باز رہتے ہیں جو محبت سے

نفرتوں کے امین ہوتے ہیں

عشق بھی لوگو اک عبادت ہے

اس کے منکر لعین ہوتے ہیں

گر میں ان سے ملا نہیں ہوتا (غزل)

گر میں ان سے ملا نہیں ہوتا

عشق کا سانحہ نہیں ہوتا

روز ہوتے ہیں حادثے لیکن

جانے کیوں وہ مرا نہیں ہوتا

بد گماں مجھ سے کر گیا کوئی

ورنہ وہ یوں خفا نہیں ہوتا

سوز ہم کو ملے مگر دائم

گاہے گاہے بکا نہیں ہوتا

چاہتیں ہیں کہ جو بدلتی ہیں

عشق تو بارہا نہیں ہوتا

جانے کیسے وفا پرست ہیں وہ

جن سے وعدہ وفا نہیں ہوتا

اک تری دید خارج از امکاں

ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا

جب سے دیکھا ہے روبرو ان کو

ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا

کون کہتا ہے عشق میں گوہرؔ

رنج راحت فزا نہیں ہوتا

مزید غزلیں از طلحہ گوہر چشتی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں