پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تہذیب ابرار کی غزلیں — Tahzeeb Abrar Ghazals

تہذیب ابرار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تری نظر میں ترے دل میں گھر کیا جائے (غزل)

تری نظر میں ترے دل میں گھر کیا جائے

اب اس خیال ہی کو درگزر کیا جائے

علاوہ عشق کے ہے ہی نہیں زمانے میں

کوئی بھی کام جسے عمر بھر کیا جائے

جو وجہ شعر تھی وہ نظم ہو چکی کب کی

مرے خیال تجھے کس کے سر کیا جائے

نگاہ غیر سے بھی دیکھنا کبھی خود کو

یہ کام سخت بہت ہے مگر کیا جائے

خبر میں کوئی بھی رکھتا نہیں ہوں اب اس کی

اب اس خبر سے اسے باخبر کیا جائے

محبتوں کا یہی مسئلہ نہیں جاتا (غزل)

محبتوں کا یہی مسئلہ نہیں جاتا

ہم اس سے کیسے کہیں کیا کہا نہیں جاتا

وہ درد ہے تو مرے دل سے کیوں نہیں اٹھتا

یہ درد وہ ہے جو مجھ سے سہا نہیں جاتا

یہ کس جہان کا نقشہ دیا گیا ہے مجھے

کہ اس کی سمت کوئی راستہ نہیں جاتا

ذرا سی میں نے اسے خود میں کیا جگہ دے دی

اب اپنے آپ میں اس سے رہا نہیں جاتا

میاں کبھی نہ کبھی دلبراں کے کوچے میں

مجھے بتاؤ ذرا کون سا نہیں جاتا

یہ زندگی بھی تو پھر زندگی نہیں رہتی

بچھڑ کے اس سے اگرچہ مرا نہیں جاتا

مزید غزلیں از تہذیب ابرار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں