پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

طاہر شہیر کی غزلیں — Tahir Shaheer Ghazals

طاہر شہیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سے (نظم)

عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سے

یہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے

وہ ماں کے کہنے پہ کچھ رعب مجھ پہ رکھتا ہے

یہی ہے وجہ مجھے چومتے جھجھکتا ہے

وہ آشنا مرے ہر کرب سے رہے ہر دم

جو کھل کے رو نہیں پاتا مگر سسکتا ہے

جڑی ہے اس کی ہر اک ہاں فقط مری ہاں سے

ہر ایک درد وہ چپ چاپ خود پہ سہتا ہے

تمام عمر وہ اپنوں سے کٹ کے رہتا ہے

وہ لوٹتا ہے کہیں رات دیر کو دن بھر

وجود اس کا پسینے میں ڈھل کے بہتا ہے

گلے ہیں پھر بھی مجھے ایسے چاک داماں سے

پرانا سوٹ پہنتا ہے کم وہ کھاتا ہے

مگر کھلونے مرے سب خرید لاتا ہے

وہ مجھ کو سوئے ہوئے دیکھتا ہے جی بھر کے

نہ جانے سوچ کے کیا کیا وہ مسکراتا ہے

مرے بغیر ہیں سب خواب اس کے ویراں سے

مزید غزلیں از طاہر شہیر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں