پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تفضیل احمد کی غزلیں — Tafzeel Ahmad Ghazals

تفضیل احمد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ستم ظریفی کی صورت نکل ہی آتی ہے (غزل)

ستم ظریفی کی صورت نکل ہی آتی ہے

رقیب کی بھی ضرورت نکل ہی آتی ہے

قدم رکھیں تو کہاں آب و ریگ و خاک پہ ہم

سبھی جگہ کوئی تربت نکل ہی آتی ہے

حساب قرب و کشش کر کے کیوں ہوں شرمندہ

مرے لہو کی تو قیمت نکل ہی آتی ہے

ہے پل صراط کی ہی بو نسائی راہ جہاں

یہاں بھی حشر کی حالت نکل ہی آتی ہے

بڑے زمانے سے ہوں دشمنوں کی آنکھوں میں

کسی میں چشم مروت نکل ہی آتی ہے

میں مرکزہ ہوں مگر مرکزہ بھنور کا ہوں

کسی بھی موج سے قربت نکل ہی آتی ہے

یہ شاعری ہے پڑوسی کے پتھروں کے سبب

تراشتا ہوں تو جدت نکل ہی آتی ہے

لب منطق رہے کوئی نہ چشم لن ترانی ہو (غزل)

لب منطق رہے کوئی نہ چشم لن ترانی ہو

زمیں پھر سے مرتب ہو فلک پر نظر ثانی ہو

ابھی تک ہم نے جو مانگا ترے شایاں نہیں مانگا

سکھا دے ہم کو کن کہنا جو تیری مہربانی ہو

خس بے ماجرا ہیں خار بے بازار ہیں تو کیا

نمو شہکار ہم بھی ہیں ہماری بھی کسانی ہو

ملیں گے دھوپ کی ماری چٹانوں میں بھی خواب نم

کوئی خشکی نہیں ایسی جہاں تہ میں نہ پانی ہو

لہو کو بھی تنفس ہی رواں رکھتا ہے خلیوں میں

بہے صحرا میں بھی کشتی اگر زور دخانی ہو

بڑا سرخاب پر نکلا بدن کا خونچکاں رہنا

شفق سیاح کی لازم تھی رنگت ارغوانی ہو

تخاطب کے لیے تفضیلؔ ابجد میرے حاضر ہیں

کوئی نقارہ خانہ ہو کہ بیت بے زبانی ہو

مزید غزلیں از تفضیل احمد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں