پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سیدہ اختر کی غزلیں — Syeda Akhtar Ghazals

سیدہ اختر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عالم رنگ و نغمہ میں کیف بہت سہی مگر (غزل)

عالم رنگ و نغمہ میں کیف بہت سہی مگر

بے خود سیر کائنات اپنی طرف بھی اک نظر

ان کی بھی آنکھ ہو گئی جوش الم سے آج تر

میں نے اٹھائی کیوں نگاہ عالم درد میں ادھر

یوں نہ پہنچ سکے گا تو ان کی حریم ناز میں

عشق کی تیغ تیز سے عقل سے پہلے جنگ کر

شکل حسیں دکھائے جا پردۂ درمیاں اٹھا

شوق مرا ہے پارسا عشق مرا ہے معتبر

میرے تمیز شوق کو ایک زمانہ چاہئے

تیرا لہو ابھی ہے سرد میری نوا ہے گرم تر

آہ شراب شوق کا کیف بہت عجیب ہے

وہ ہیں کہ مجھ سے بے نیاز اور میں ان سے بے خبر

تیری فغاں نے کر دیا سینۂ گل کو چاک چاک

اخترؔ خوش نوا خموش اخترؔ خوش نوا ٹھہر

حق سے ہوا تھا کبھی سینۂ عالم گداز (غزل)

حق سے ہوا تھا کبھی سینۂ عالم گداز

مجھ کو سنا دیجئے پھر وہ نوا ہائے راز

ذوق طلب ہے تو پھر سود و زیاں سے گزر

راہ وفا میں نہ کر فکر نشیب و فراز

آ ہی گئی تھی آج نیند سنگ در یار پر

بے خودیٔ آرزو عمر ہو تیری دراز

پھر دل بیتاب کو چاہئے سوز و گداز

مطرب آتش نفس چھیڑ دے اب اپنا راز

کہہ چکے سب حال دل بارگہۂ دوست میں

اخترؔ خاموش چھیڑ تو بھی حدیث نیاز

مزید غزلیں از سیدہ اختر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں