پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سید یونس کی غزلیں — Syed Yunus Ghazals

سید یونس کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جو والہانہ لگن مجھ کو اپنے فن سے ہے (غزل)

جو والہانہ لگن مجھ کو اپنے فن سے ہے

اسی طرح کی محبت مجھے وطن سے ہے

گزرنا گرچہ ہمیں تیرگی کے بن سے ہے

ہمارا واسطہ امید کی کرن سے ہے

وقار سر نہیں دستار و تاج کا محتاج

وقار سر جو ہے قائم تو بس کفن سے ہے

ہے فصل قرب کوئی دوریاں نہ پھیلائے

معاملہ تو یہاں روح کا بدن سے ہے

گو میری پیاس میں شامل ہے آب زم زم بھی

پہ پرورش تو مری گنگ اور جمن سے ہے

ترا بیان تو اک انکشاف ہے یونسؔ

کہ دل کی بات نمایاں سخن سخن سے ہے

نہ راستہ نہ سفر کا جواز مانگتے ہیں (غزل)

نہ راستہ نہ سفر کا جواز مانگتے ہیں

ہم اپنا کھویا ہوا رخت و ساز مانگتے ہیں

گراں گزرتا ہے ہموار راستوں کا سفر

مسافتوں سے نشیب و فراز مانگتے ہیں

ہماری زیست کے حالات اتنے ظالم ہیں

وہ آنکھ جو رہے ہر لمحہ باز مانگتے ہیں

ہمیں تو جاں کے علاوہ نہیں ہے کچھ دینا

یہ آستاں تو جبین نیاز مانگتے ہیں

غنی فقیر کو کر دے امیر کو محتاج

اسی سے ایک دل بے نیاز مانگتے ہیں

مزید غزلیں از سید یونس ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں